دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 102 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 102

102 رسول کو مان نہ لیں تب تک طاعون دُور نہیں ہوگی اور وہ قادر خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا تائم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ رکھی گئی ہے کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا“۔( دافع البلاء صفحه ۱۲ تا ۱۴) پھر خداوند عزوجل نے یہ بھی خبر دی کہ إِنِّي أَحَافِظُ كَلَّ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوامِنِ اسْتِكْبَارٍ وَ أَحَافِظُكَ خَاصَّةً - سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِيم - ( تذکره صفحه ۴۴۳ طبع دوم ) یعنی میں ہر ایک ایسے انسان کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہوگا مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے تھیں اونچا کریں اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچاؤں گا۔خدائے رحیم کی طرف سے تجھے سلام"۔طاعون کی مصیبت سے لوگوں کو بچانے کیلئے حکومت وقت نے طاعون کا ٹیکہ لگوانا شروع کیا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ٹیکہ کرانے سے منع کر دیا تا کہ وہ نشان جو حضور علیہ السلام کی صداقت کے لئے مقررکیا گیا تھا مشتبہ نہ ہو جائے۔چنانچہ حضور علیہ السلام نے ایک کتاب ”کشتی نوح تصنیف فرمائی اور اس میں تحریر فرمایا:۔اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تو اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہوگا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور سچے تقویٰ سے تجھ میں محو ہو جائے گا وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے اور