دینی نصاب

by Other Authors

Page viii of 377

دینی نصاب — Page viii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ تبلیغ واشاعت اسلام کیلئے ضروری ہے کہ دعوت الی اللہ کے مقدس فریضے کو اپنا لیا جائے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ (لحم سجده آیت ۳۴) الْمُسْلِمِينَ ترجمہ: اور بات کہنے میں اس سے بہتر کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک اعمال بجالائے اور کہے کہ میں یقیناً کامل فرمانبرداروں میں سے ہوں۔66 سید نا حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کودَاعِيَّا إِلَى اللهِ" اللہ کی طرف بلانے والا کا لقب عطا فرمایا گیا۔چنانچہ بعثت کے پہلے دن سے لیکر وصال کے آخری وقت تک آپ صلی یا کہ تم دعوت الی اللہ کے مقدس فریضے میں منہمک رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی دعوت الی اللہ کی غرض سے شب و روز قلمی و لسانی و مالی جہاد میں مصروف رہے۔آپ نے ایک موقع پر اپنے دل کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔”ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین کی اشاعت کریں اور اس ہلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دُنیا میں پھیلا ہوا ہے لوگوں کو بچائیں اور اس تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۹۱) سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی تحریکات میں سب سے بنیادی اور اہم تحریک جس کی (الف)