دینی نصاب

by Other Authors

Page 26 of 377

دینی نصاب — Page 26

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ گاؤں میں جمعہ نہیں ہوسکتا۔یہ ٹھیک نہیں ہے۔جمعہ ہر اس بستی میں ہوسکتا ہے جہاں تین مسلمان ہوں۔البتہ ایک گاؤں میں کئی مساجد ہوں تو نماز جمعہ جامعہ مسجد میں ادا کی جانی چاہئے۔نماز عیدین : یکم شوال کو عید الفطر اور دس ذی الحجہ کو عیدالاضحیہ منائی جاتی ہے۔کسی کھلی جگہ پر زوال سے پہلے دورکعت نماز عید پڑھی جاتی ہے۔پہلی رکعت میں ثناء کے بعد سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے ہی پانچ تکبیریں زائد کہی جاتی ہیں۔دونوں رکعات میں قرآة بالجبر ہوتی ہے۔نماز کے بعد امام خطبہ عید دیتا ہے اور عید کا خطبہ جمعہ کی طرح ہی دیا جاتا ہے۔خطبہ کے بعد امام تمام سامعین سمیت دعا کراتا ہے۔اور پھر سب بغل گیر ہو کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔نماز قصر :۔سفر کی حالت میں نمازیں قصر کرنی چاہئیں۔جو فرض نماز چار رکعت والی ہو اس کو دو پڑھے جو فرض نماز دو یا تین رکعت کی ہے وہ پوری ادا کرے اور پچھلی سنتیں ضروری نہیں۔البتہ صبح کی دو سنتیں اور عشاء کے تین وتر ضرور پڑھے۔۲۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا گیا کہ انسانوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔بعض نو دس کوس کو بھی سفر نہیں سمجھتے بعض کیلئے تین چار کوس بھی سفر ہے۔حضور نے فرمایا: 66 شریعت نے ان باتوں کا اعتبار نہیں کیا۔صحابہ کرام نے تین کوس کو بھی سفر سمجھا ہے“۔عرض کیا گیا۔حضور بٹالہ جاتے ہیں تو قصر فرماتے ہیں؟ ( بٹالہ قادیان سے گیارہ میل ہے) 26