دینی نصاب — Page 298
1 را پریل 1996 ء سے ایم ٹی اے کی نشریات 24 گھنٹے پر پھیل گئیں مختلف ترقیات کے ساتھ 1999ء میں ایم ٹی اے کی ڈیجیٹل نشریات کا آغاز ہوا۔جنوری 2001 ء سے جماعت کی آفیشیل ویب سائٹ ”الاسلام انٹرنیٹ پر قائم ہوئی۔19 جون تا 11 جولائی 2000 حضور نے انڈونیشیا کا دورہ فرمایا جس کی بہت پزیرائی ہوئی ( خلیفہ وقت کا انڈونیشیا کا یہ پہلا دورہ تھا) فروری 2003ء میں غریب بچیوں کی شادی کے انتظام کے لئے مریم شادی فنڈ کی تحریک فرمائی۔19 اپریل 2003ء کو آپ مولائے حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون 22 را پریل کو آپ کی نماز جنازہ سید نا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پڑھائی اور آپ کی تدفین اسلام آبادلندن میں ہوئی۔دنیا کے سیاسی ، معاشی، معاشرتی مسائل پر آپ کی بے مثال رہنمائی نے آپ کی ذات اور جماعت کو دنیا بھر میں نئی عزت اور وقار عطا فرمایا۔☆ 298