دینی نصاب

by Other Authors

Page 258 of 377

دینی نصاب — Page 258

کریں۔چنانچہ اس کے مطابق عمل ہوا اور حضرت خلیفہ امسیح الاول " کا انتخاب حضرت ابوبکر صدیق کی طرح اجماع قوم سے خاص خدائی تصرف سے ہوا اور کسی قسم کا اختلاف اس وقت نہ ہوا۔شروع خلافت سے ہی واعظین سلسلہ کا تقرر ہوا۔شیخ غلام احمد صاحب، حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی، حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی اولین واعظ مقرر ہوئے۔جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں پھر کر سلسلہ کی خدمات سرانجام دیں۔بیشمار تقاریر کیں۔مباحثات کئے اور متعددمقامات پر جماعتیں قائم کیں۔آپ کے دور خلافت میں گرلز سکول اور اخبار نور کا ۱۹۰۹ بر میں اجراء ہوا۔نیز مدرسہ احمدیہ کا قیام عمل میں آیا ست 191 ء میں مسجد نور کی بنیاد رکھی گئی۔اسی طرح مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور اس کے بورڈنگ کی بنیاد رکھی گئی۔مسجد اقصی کی توسیع ہوئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب ( خلیفہ اسیح الثانی ) کی کوششوں سے انجمن انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا۔اور اخبار الفضل جاری ہوا۔۱۹۱۳ء میں یورپ میں سب سے پہلا احمد یہ مشن قائم ہوا۔مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب جو صدر انجمن احمدیہ کے سر کردہ ممبر تھے ابتداء سے ہی مغربیت زدہ تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی ان کی یہ خواہش تھی کہ جماعت کا نظام اسی رنگ میں چلائیں جیسے دنیاوی انجمنیں چلاتی ہیں۔اسی وجہ سے وہ حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی لنگر خانہ کے انتظام اور سلسلہ کے دوسرے کاموں پر اعتراض کرتے رہتے تھے اور اخراجات کے بارے میں حضور کی ذات پر بھی نکتہ چینی کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے۔حضور کی زندگی میں تو ان کی کچھ پیش نہیں گئی لیکن حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں انہوں نے پر پرزے نکالنے شروع کئے۔خلافت کے دور میں جو پہلا جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۰۸ء میں ہوا اس میں ایسی تقاریر کا انتظام کیا جس سے مقصود جماعت میں یہ خیال پیدا کرنا تھا کہ دراصل صدر انجمن احمدیہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جانشین اور خلیفہ 258