دینی نصاب

by Other Authors

Page 257 of 377

دینی نصاب — Page 257

اور جمعہ کی امامت کراتے۔جب قادیان میں کالج قائم ہوا تو اس میں عربی پڑھاتے رہے۔دسمبر ۱۹۰۵ء میں انجمن کار پرداز مصالح قبرستان کے امین مقرر ہوئے۔جب صدر انجمن بنی تو اس کے پریذیڈنٹ مقرر ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حوالہ جات نکالنے میں مدد دیتے اور حضور کی تصانیف کی پروف ریڈنگ کرتے۔مباحثات میں مدد دیتے۔اخبار الحکم اور البدر کی قلمی معاونت فرماتے۔قرآن کریم کا مکمل ترجمہ کیا اور چھپوانے کیلئے مولوی محمد علی صاحب کو دیا لیکن صرف پہلا پارہ چھپ سکا۔خلافت کا دور ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کوجبکہ آپ کی عمر ۶۷ سال تھی خلیفہ منتخب ہوئے۔قریباً بارہ سو افراد نے بیعت خلافت کی۔مستورات میں سب سے پہلے حضرت اماں جان نے بیعت کی۔صدر انجمن کی طرف سے اخبار احکام اور البدر میں اعلان کرایا گیا کہ:- ”آپ ( یعنی حضرت اقدس علیہ السلام ) کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق حسب مشوره معتمدین صدر انجمن احمد یه موجوده قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود و با جازت حضرت أم المؤمنین گل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعداد اس وقت بارہ سوتھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔معتمدین میں سے ذیل کے اصحاب موجود تھے :۔حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب۔صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب۔جناب نواب محمد علی خانصاحب۔شیخ رحمت اللہ صاحب۔مولوی محمد علی صاحب۔ڈاکٹر مرز الیعقوب بیگ 66 صاحب۔ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب۔خلیفہ رشید الدین و خاکسار ( خواجہ کمال الدین۔۔۔( بدر جون ۱۹۰۸ء، از خواجہ کمال الدین صاحب سیکریٹری صدر انجمن احمد یہ ) اور سلسلہ کے سب ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ فی الفور حکیم الامت خلیفتہ اسیح والمہدی کی بیعت 257