دینی نصاب — Page 11
إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ - یقیناً میں نے اپنا رُخ خالص ہو کر اس کی جانب کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔پھر اللہ اکبر کہہ کر اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھائے اور اپنے ہاتھ سینے پر یا اس کے نیچے اس طرح باندھے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ پر پہنچے سے آگے ہو اور حسب ذیل ثناء اور تعوذ اور تسمیہ پڑھے : ثناء : سُبْحَنَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ یعنی اے اللہ ! تو ہر عیب اور کمزوری سے پاک ہے اور (صرف پاک ہی نہیں بلکہ ) تمام قابل تعریف صفات سے متصف ہے۔تیرا نام برکت والا اور تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں۔تعوذ : اعُوذُ بالله من الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی دھتکارے ہوئے شیطان سے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھتا ہوں اللہ کے نام سے جو بن مانگے دینے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس کے بعد سورۃ فاتحہ پڑھ کر کوئی اور سورۃ یا کچھ حصہ قرآن کریم کا پڑھے۔11