دینی نصاب

by Other Authors

Page 213 of 377

دینی نصاب — Page 213

اس پر حضور نے اپنے مباہلہ کے چیلنج کو دوبارہ دُہرایا اور لکھا کہ ڈوئی اگر چہ پچاس برس کا جوان ہے اور میں ستر برس کا ہوں لیکن فیصلے کا انحصار عمروں پر نہیں ہوتا احکم الحاکمین اس کا فیصلہ کرے گا۔نیز کہا :- اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقیناً سمجھو کہ اس کے صیحون پر جلد تر ایک آفت آنے والی ہے۔“ (اشتہار ۲۳ اگست ۱۹۰۳ء مجموعه اشتہارات جلد سوئم ص ۵۶۴) اس خدائی پیشگوئی کے بموجب خدا کا قہر اس پر نازل ہوا۔عین اُس وقت جبکہ وہ ایک عظیم اجتماع سے خطاب کر رہا تھا اس پر فالج کا حملہ ہوا۔اور وہ زبان بند کر دی گئی جو آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی تھی۔پھر دماغی فتور اور کئی اور بیماریوں میں مبتلا ہو گیا۔اس پر غبن کا الزام تھا۔شہر میحون تباہ ہو گیا۔نہ صرف مریدوں نے بلکہ اہل وعیال نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔بیٹے نے کہا کہ وہ ولد الزنا تھا۔بالآخر ہزاروں مصیبتیں اور ذلتیں سہتا ہوا ۹ / مارچ ۱۹۰۷ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں اس جہان سے رخصت ہوا۔بیوی بچے تک جنازے میں شریک نہ ہوئے۔گھر میں شراب کی بوتلیں اور کنواری لڑکیوں کے عاشقانہ خطوط برآمد ہوئے۔غرض پیشگوئی کے مطابق وہ ذلت ورسوائی کے ساتھ اس جہاں سے رخصت ہوا۔اور اسکی عبرتناک موت عیسائی دنیا کے لئے ایک حجت قرار پائی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح محمدی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر گئی۔جو رہتی دنیا تک ایک نشان رہے گا۔۵- طاعون کی پیشگوئی ۶ فروری ۱۸۹۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشف میں دیکھا :- خُدائے تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں۔میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت 213