دینی نصاب — Page 9
۳۔نماز اشراق کے دو یا چار نفل۔یہ نماز سورج نکلنے کے بعد کچھ دن چڑھے تک پڑھی جاتی ہے۔۴۔نماز چاشت کے دو یا چار نفل۔اس کا وقت اشراق کے کچھ دیر بعد ہے۔۶ - شرائط نماز و مسائل وضو: نماز کیلئے جسم ، لباس اور جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے۔اگر انسان جنبی ہو یعنی منی خارج ہوگئی ہو یا مجامعت کی ہو تو پہلے غسل کرنا ضروری ہے اگر کسی مجبوری کے باعث غسل نہ کر سکے تو تیم کر کے نماز ادا کرسکتا ہے۔ے۔نماز سے قبل وضو کرنا ضروری ہے۔وضو کا طریق یہ ہے کہ تین مرتبہ ہاتھ پہنچوں تک دھوئے۔پھر تین مرتبہ کلی کرے۔تین دفعہ ناک میں پانی ڈال کر اسے صاف کرے۔تین مرتبہ منہ دھوئے۔پھر کہنیوں تک ہاتھ تین مرتبہ دھوئے پھر ہاتھ تر کر کے سر کا مسح کرے پیشانی سے گڈی تک پھر انگلی کان کے اندر پھرائے اور انگوٹھوں کو کان کی پشت پر سے گزارے۔پھر دائیں اور بائیں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھوئے۔اگر پانی کی قلت ہو تو دودو یا ایک ایک مرتبہ دھونا بھی جائز ہے۔اگر پانی بالکل میسر نہ ہو یا اس قدر کم ہو کہ صرف پینے کیلئے کافی ہو یا وضو کرنے یا نہانے سے بیماری پیدا ہونے یا برھنے کا ڈر ہو تو تیم کر لینا چاہیئے۔تیمم کا طریق یہ ہے کہ پاک مٹی یا کچی دیوار پر ہاتھ مارکرمنہ پر ملے اور دوسری مرتبہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں یا کلائی تک ملے۔ایک مرتبہ ہاتھ مارکر تیم کر نا بھی مسنون ہے۔و غسل اور وضو کیلئے پانی پاک صاف ہونا چاہیے۔چشموں ، ندی نالوں ، دریاؤں اور کنوؤں کا پانی پاک ہوتا ہے بند پانی مثلاً تالاب وغیرہ کا پاک سمجھا جاتا ہے بشرطیکہ کسی گندگی کی وجہ سے اس کا رنگ اور ذائقہ نہ بدلا ہو اور نہ بو بدلی ہو۔اگر کنویں یالا تاب میں کوئی جانور گر کر 9