دینی نصاب

by Other Authors

Page 167 of 377

دینی نصاب — Page 167

یہ بات کہ زرد کپڑے سے عالم رویا میں بیماری مراد ہوتی ہے ایک ایسا تین امر ہے کہ کسی تشریح کی ضرورت نہیں۔( مثلاً دیکھو تعطیر الا نام جلد ۲ صفحہ ۴۱)۔حدیث کے باقی مانده امور کے مسیح موعود کے دم سے کا فرمریں گے اور سر سے قطرے اور موتی جھڑیں گے وغیرہ اس کے متعلق ہم علامات کی بحث کے اختتام پر ایک نوٹ درج کریں گے کیونکہ یہ باتیں حلیہ کا حصہ نہیں بلکہ عام علامات کا حصہ ہیں۔نزول مسیح کے متعلق ایک زبر دست پیشگوئی اب جبکہ حضرت مسیح ناصری کی وفات اور مسیح و مہدی کے نزول کی علامات کی بحث مکمل ہو چکی ہے اس لئے اگلی بحث ( یعنی دسویں علامت کا بیان ) شروع کرنے سے قبل حضرت مرزا صاحب کا ایک حوالہ درج کرنا ضروری ہے جس میں حضرت مرزا صاحب نے مسیح ناصری کی وفات اور نزول کے عقیدہ کے متعلق ایک زبر دست پیشگوئی فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔”اے تمام لو گوئن رکھو کہ یہ اُس خدا کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور محبت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر ان کی اولا د جو باقی رہے گی وہ بھی مریگی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گذر گیا اور دُنیا 167