دینی نصاب

by Other Authors

Page 130 of 377

دینی نصاب — Page 130

موضوع ہیں اور درحقیقت یہ دونوں باتیں ہی اپنی اپنی جگہ پر درست ہیں۔دوسرے یہ بات ثابت ہو گئی کہ مسیح موعود کے زمانہ میں کوئی الگ مہدی نہیں ہوگا بلکہ مسیح اور مہدی کا وعدہ ایک ہی وجود میں پورا ہوگا۔اس کے بعد مہدی کے متعلق صرف ایک بات قابل حل رہ جاتی ہے جسے گو سوال زیر بحث سے تعلق نہیں لیکن چونکہ مہدی موعود کی شناخت کے رستہ میں وہ ایک بڑی روک ہے اور اس کے دُور ہو جانے کے بعد جہاں تک مہدی کا تعلق ہے کوئی اشکال باقی نہیں رہتا۔اس لئے مہدی کی مختصر بحث کو اس جگہ مکمل کرنے کیلئے اس شبہ کا جواب بھی یہیں درج کر دیا جاتا ہے۔یہ سوال خونی مہدی سے تعلق رکھتا ہے یعنی آیا مہدی موعود تلوار کے ساتھ ظاہر ہوگا اور کافروں کو تہ تیغ کرے گا یا یہ کہ وہ امن کے طریق پر ظاہر ہوگا۔اور سیف فولادی سے نہیں بلکہ سیف براہین سے اسلام کو غلبہ دے گا۔ہمارے زمانہ میں مسلمان کہلانے والوں میں عام خیال یہ ہے کہ مہدی کافروں کے ساتھ جہاد بالسیف کرے گا۔حتی کہ جزیہ بھی قبول نہیں کرے گا اور یا تو سب کافروں کو مسلمان ہونا پڑے گا اور یاوہ تلوار کے گھاٹ اُتار دیئے جائیں گے مگر ہمارے خیال میں یہ ایک نہایت باطل اور اسلام کو بدنام کرنے والا خیال ہے۔مہدی جہاد بالسیف نہیں کریگا اس بحث کیلئے سب سے ضروری اور اصولی بات یہ ہے کہ ہم قرآن شریف کی تعلیم پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ آیا وہ مذہبی معاملات میں تلوار اُٹھانے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟ یعنی کیا اسلامی تعلیم کی رو سے یہ جائز ہے کہ لوگوں کو بزور مسلمان کیا جاوے۔اگر اسلام ہمیں اجازت دیتا ہے کہ لوگوں کو جبراً اسلام کے اندر داخل کرو تو بے شک اس مسئلہ پرغور کرنا ہمارا فرض ہوگا کہ آیا مهدی اسلام کیلئے تلوار اُٹھائے گا یا کہ صرف صلح سے کام کرے گا لیکن اگر اسلامی تعلیم ہمیں 130