دینی معلومات

by Other Authors

Page 85 of 145

دینی معلومات — Page 85

عہد حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ سوال: خلافت ثالثہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ جواب: 8 نومبر 1965ء کو حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ خلیفہ منتخب ہوئے۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے کیا بشارت دی تھی؟ جواب: الهاماً فرمایا: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٌ لكَ (حقیقۃ الوحی صفحہ 95) ترجمہ : یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہو گا۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کیا ہے۔جواب: تاریخ پیدائش 16 نومبر 1909ء بمقام قادیان اور تاریخ وفات 8، 9جون 1982ء کی درمیانی شب بمقام بیت الفضل اسلام آباد پاکستان 85