دینی معلومات

by Other Authors

Page 83 of 145

دینی معلومات — Page 83

سوال: مجلس انصار اللہ کب قائم ہوئی ؟ جواب: سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے 26 جولائی 1940ء کو40 سال سے زائد عمر کے احباب جماعت کیلئے تنظیم مجلس انصار اللہ کے نام سے قائم فرمائی۔اس کے پہلے صدر حضرت مولانا شیر علی صاحب تھے۔نوٹ : مجلس انصار اللہ کے صدر ان کے اسماء اور زمانہ حسب ذیل ہے۔1- حضرت مولانا شیر علی صاحب 1940ء تا 1947ء -2- حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال 1947ء تانومبر 1950ء 3- حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نومبر 1950ء تا1954ء -4 حضرت خلیفتہ المسیح الثانی 1954 ء تا 1958ء اس دوران حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نائب صدر رہے) 5 حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب 1959ء تا1968ء -6- مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 1969ء تا 1978ء 7- حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب 1979ء تا1982ء 8- مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب جون 1982ء تا31 دسمبر 1999ء نوٹ : 90-1989ء سے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مرکزی صدارت کو ختم کر کے ہر ملک میں ذیلی تنظیموں کے صدران کا نظام جاری فرمایا۔83