دینی معلومات — Page 141
سوال: ” یہ ہر خلافت کے وفادار ہیں اور میرے وفادار ہیں“ یہ فقرہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے کن دو بھائیوں کے متعلق فرمایا اور ان کی وفات کب ہوئی؟ جواب: صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے متعلق فرمایا۔صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کی وفات 17 جنوری 2018ء کو اور صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی وفات 5 فروری 2018ء کو ہوئی۔سوال: چین سے تعلق رکھنے والے جماعت احمدیہ کے دیرینہ خادم مکرم محمد عثمان چینی صاحب کی وفات کب ہوئی ؟ جواب:13, اپریل 2018ء۔141