دیباچہ تفسیر القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 526

دیباچہ تفسیر القرآن — Page 1

اَعُوْذُ بَاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلیٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ھُوَ النَّاصِرُ دیباچہ تفسیر القرآن (انگریزی) اس نئے ترجمہ اور تفسیری نوٹوں کو پیش کرتے ہوئے ہم یہ بتا دینا مناسب سمجھتے ہیں کہ اس کی غرض تجارتی نہیں ہے اورنہ صرف ایک جدید چیز کا پیش کرنا اصل مقصود ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اِس وقت تک وہ اقوام جو عربی سے ناواقف ہیں ایک نئے ترجمہ کی محتاج ہیں اور ساری دنیا عربی دانوں کو بھی شامل کرتے ہوئے ایک نئے انداز کے تفسیری نوٹوں کی محتاج ہے اس کی وجوہ مندرجہ ذیل ہیں۔انگریزی نئے ترجمہ اور نئی تفسیر کے لکھنے کی وجوہ (۱) اِس وقت تک قرآن کریم کے جس قدر انگریزی تراجم غیر مسلموں نے کئے ہیں وہ سب کے سب ایسے لوگوں نے کئے ہیں جو عربی زبان سے یا تو بالکل ناواقف تھے یا بہت ہی کم علم عربی زبان کا رکھتے تھے۔اس وجہ سے قرآن کریم کا ترجمہ کرنا تو الگ رہا وہ اِس کا مفہوم بھی اچھی طرح سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے تھے اور بعض نے تو کسی اور زبان کے ترجمہ سے اپنی زبان میں ترجمہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے مفہوم اور بھی حقیقت سے دُور جا پڑا تھا۔(۲) مزید خرابی اُن تراجم میں یہ تھی کہ اُن کی بنیاد عربی لغت پر نہیں تھی بلکہ تفسیروں پر تھی اور تفسیر ایک شخص کی رائے ہوتی ہے جس کا کوئی حصہ کسی کے نزدیک قابلِ قبول ہوتا ہے اورکوئی حصہ کسی کے نزدیک۔اور کوئی حصہ مصنف کے سوا کسی کے نزدیک بھی قابلِ قبول نہیں ہوتا۔اِس