صحائف وادئ قمران — Page 63
unquestionable۔" 65 ترجمہ بائیل کا مسورائی متن جسے کسی نامعلوم زمانے میں ربیوں کی ایک جماعت نے متعین کیا۔اور پوری کوشش سے اس کے علاوہ ہر دوسرے متن کو دبا دیا۔اس وقت سے قدیم الخیال یہود کے ہاں نا قابل تغیر اور مسلمہ سمجھا جاتا ہے۔“ جان الیگر و بھی اس مجلس کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کرتے ہیں۔"A synod was conoeved at Jamnia, near Jaffa, between AD۔90 and 100, at which certain disputed questions regarding the acceptability of some of the books were decided۔"✓ ترجمہ: ”جافا کے قریب جامنیہ میں 90 اور 100 عیسوی کے درمیان اراکین کلیسیاء کی ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر بعض کتب کی قبولیت سے متعلق متنازعہ فیہ مسائل کا فیصلہ کیا گیا۔“ ڈاکٹر چارلس فرانس پاٹر اس اہم مجلس کے متعلق اپنی رائے مندرجہ ذیل الفاظ میں ظاہر کرتا ہیں: "Unfortunately, that authorized list of approved writings was not determined by his tosical facts but by theologied considerations, " ترجمه بدقسمتی سے منظور شدہ تحریرات کی اس مصدقہ فہرست کا فیصلہ تاریخی حقائق کی بجائے دینی امور کو ملحوظ رکھ کر کیا گیا۔“ اس مجلس کے انعقاد کے تھوڑی دیر بعد مندرجہ ذیل امور کی بھی تعین کر دی گئی کہ کتب مقدسہ یا ان کا کوئی حصہ لکھنے کے لئے صفحے پر فلاں طریق سے لکیریں لگائی جائیں۔ہر کالم اتنا لمبا چوڑا ہو۔الفاظ و فقرات کا درمیانی فاصلہ اسقدر ہو۔فلاں قسم اور فلاں رنگ کی سیاہی استعمال کی جائے۔یہاں تک کہ نقل نویس کا لباس بھی مقرر کر دیا گیا۔لیکن مقدسین کی اس The dead sea scrolls P-60 ✓ The dead sea scrolls P-126 ↓ The Last Years of Jesus Revealed P۔71