صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 195 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 195

200 attached to Jesus, suffering and death, as there is in the other gospel traditions۔" ترجمہ: ” ماخذ میں مسیح کی موت اور مصائب کو کوئی دینی معنے نہیں پہنائے گئے۔جیسا کہ دوسری انجیلی روایات میں کہا گیا ہے۔“ اس حقیقت کی روشنی میں جب ہم مسیح اور استاد صادق کا موازنہ کرتے ہیں۔تو ان کی زندگی میں ایک نئی مشابہت نظر آتی ہے۔چنانچہ مصنف مذکور لکھتے ہیں۔"The closest analogy to the Qumran community's view of the Teacher is the view of Jesus in one segment of early church as primarily a source of divine wisdom۔" I ترجمہ: ”جماعت قمران کے اپنے استاد کے متعلق نظریات کو ابتدائی کلیسیاء کی ایک شاخ کے مسیح کے متعلق اس نظریے کے ساتھ کہ ان کی بنیادی حیثیت معرف الہی کا ذریعہ ہونے میں ہے۔قریب ترین مماثلت ہے۔“ عجیب بات ہے کہ یہ اعتراض میخ اور استاد صادق میں کوئی اختلاف ظاہر کرنے کی بجائے مماثلت میں بدل کر رہ جاتا ہے۔دوسرا اعتراض جو اس نظریے پر اٹھایا جاتا ہے۔وہ یہ ہے کہ اخوت ایسین میں داخلے کے احکام اور مسیحیت میں داخلے کے طریق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔لیکن اس کا جواب بالکل واضح ہے کہ اخوت ایسمین حضرت مسیح علیہ السلام کی بعثت سے قبل ترقی کے کئی مراحل ملے کر چکی تھی۔اخوت میں داخلے کے وہ قوانین جن کی طرف معترض اشارہ کر رہا ہے۔عہد میںاسے پہلے وضع کئے گئے تھے۔اور دستور اعمل میں بیان ہوئے ہیں۔جیسا کہ اپنے وقت پر بتایا جا چکا ہے۔اس سینے میں استاد صادق کا ذکر موجود نہیں۔اس کے علاوہ یہ بات واضح الفاظ میں بیان کی گئی ہے کہ اس صحیفے میں مندرجہ تمام قوانین عبوری نوعیت کے ہیں۔جو دور مسیحا کے آتے ہی ختم ہو جائیں گے۔پس ایسا ہی ہوا اور مسیح کی بعثت کے ساتھ ہی یہ سب Jesus in History P۔49 ۲ ،