صحائف وادئ قمران — Page 148
152 گیا ہے۔اور پھر مٹی کے برتنوں میں بند کر کے محفوظ کئے گئے ہیں۔یہ کپڑا اور برتن صحائف کا زمانہ متعین کرنے میں خاصے مفید ثابت ہوئے ہیں۔صحائف کے زمانہ کے چار پہلو ! اس طرح پر صحائف کا زمانہ اپنے اندر چار پہلو لئے ہوئے ہے۔سب سے پہلے ہمیں اس زمانے کا پتہ ہونا چاہیے جس میں پہلی دفعہ صحائف کو ان کے مصنفین نے لکھا۔اس کے بعد اس زمانہ کا علم ضروری ہے۔جس میں ان کی نقول تیار ہوئیں۔صحائف کے گرد لیٹے ہوئے کپڑے اور مٹی کے برتن کے زمانے کا علم بھی اس ضمن میں مناسب مقام کا مستحق ہے۔اور سب سے آخر پر ان ایام کا جاننا ضروری ہے۔جن میں صحائف غاروں میں دفن کئے گئے۔اول:۔جہاں تک پہلے زمانہ کا تعلق ہے۔ہر صحیفے کی تصنیف کا زمانہ دوسرے صحائف سے بہت مختلف ہوگا۔اکثر صحائف جن کی نقول جماعت ایسین نے کیں وہ جماعت سے قبل وجود میں آچکے ہیں۔اس لئے ان کی تصنیف کا زمانہ ہر صحیفے پر الگ الگ تحقیق کا محتاج ہے۔لیکن ترتیب اور ترجمے کی طرف زیادہ توجہ دینے کے باعث محققین ابھی اس میدان میں بالکل معمولی کام سرانجام دے رہے ہیں۔دوم:۔عہد عتیق سے تعلق رکھنے والے جو صحائف حاصل ہوئے ہیں وہ تیسری صدی قبل مسیح سے لے کر پہلی صدی عیسوی کے نصف اول تک کے وسیع زمانے پر پھیلے ہوئے ہیں۔F۔Moore لکھتے ہیں: "While biblical manuscripts range in date from the late third century B۔C۔the middle of the first century A۔D, all extent copies of sectarian works fall Hasmonaean and Herodian periods۔The earliest manuscripts of the rule of the community include two copies which are best