صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 144 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 144

148 مصنف نے یہ بیان دینے کے بعد لکھا ہے کہ Pere Devansty کا بھی یہی نظریہ ہے کہ یہاں ایسینی مرکز تھا جیسا کہ تاریخی کتب سے ثبوت ملتا ہے۔کھنڈرات اور قبرستان کے غاروں سے اس تعلق اور جماعت قمران کی ایسینی فرقے سے عادات ، عقائد، رسوم اور عبادات وغیرہ میں مشارکت اور زمانی و مکانی توارد کے باعث محققین فرداً فرداً اس نظریے کا اظہار کرنے لگے کہ صحائف کو غاروں میں چھپانے والے در اصل ایسینی تھے۔چنانچہ مر بروز نے اپنی کتاب میں لکھا۔"For myself I must say that the geographical connection remains the strongest reason for regarding the Qumran sectarians as Essenes۔If they were not the same, there was hardly room for both Essenes & covenanters in the nicinity of the Wady Qumran۔" (The dead sea scrolls P۔280) ترجمہ: ”جہاں تک میرا تعلق ہے میں تو کہوں گا کہ جغرافیائی تعلق ہی قمرانی فرقے کو ایسینی قرار دینے کے لئے سب سے ٹھوس دلیل ہے۔اگر وہ ایسینی نہ تھے تو وادی قمران کے قرب و جوار میں ان معاہدین اور ایسینیوں دونوں کے لئے گنجائش نہیں ہے۔“ ا۔اسی رولے جو کہ اکثر نظریات میں دیگر علماء سے شدید اختلاف رکھتے ہیں اس نظریے میں ان سے خاصے متفق نظر آتے ہیں۔لکھتے ہیں: "I accept this view with the reservation that it is possible that it was a closely related sect, though were probable that in the scrolls we see the Essenes at an earlier stage in their history than in our other sources, & that this accounts for differences in practices & organization۔" (The Dead Sea Scrolls & The New T۔T۔by H۔H۔Rowley P۔4)