صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 143 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 143

147 یہی حال مجالس میں بولنے کا تھا۔قوانین کی پابندی کا تختی سے خیال رکھا جاتا تھا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو مختلف جسمانی اور اخلاقی سزائیں دی جاتی تھیں۔ہر رکن کو شریعت کے مطالعہ۔کے لئے بہت سا وقت دینا پڑتا تھا۔یہ کام سارا سال جاری رہتا تھا۔باری اس طرح پر مقرر کی جاتی تھی کہ دن اور رات میں کوئی بھی وقت مطالعہ سے خالی نہ رہے۔شریعت کے احکام پر عمل کرنے کے لئے طہارت کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔جماعت کے اراکین اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور مشورے کرتے تھے۔ہر سال مقررہ دنوں میں عہد نامے کی تجدید کی جاتی تھی۔دستورالعمل کے زبوروں میں طلوع و غروب آفتاب کے وقت عبادت کا بیان ہے۔جماعت کا کیلنڈر سی تھا اور عام مروجہ کیلنڈر سے بالکل مختلف تھا۔خلاصه۔The dead sea scrolls by Miller Barrows (230-239 نتیجہ :۔صحائف سے حاصل ہونے والے بیانات اور تاریخی شہادتوں کو ملانے سے بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ جماعت قمران دراصل ایسینی یہودی تھے جن کی ابتداء دوسری صدی ق۔م کے آخر میں ہوئی۔اس کے متعلق کھنڈرات اور قبرستان کی شہادت کے بیان میں ایف۔مور 24 نومبر 1951 ء کی کھدائی کا ذکر ان الفاظ میں کرتا ہے۔"It was a small series of soundings nevertheless the excavators found sufficient evidence to date the ruin roughly to the beginning of the Christian era, to suggest that it was nither military nor private, but communal in character, a conclusion reinforced by contemporary cemetery; the poltery of the site۔proud to be identical with that of cave & suggested, at least, a direct link between the people who once inhabited the settlement, & the cave deposit۔" (P۔40)