صحائف وادئ قمران — Page 112
115 مسیحی عقائد تاریخی حقائق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت مسیح اور ابتدائی مسیحی موجودہ مسیحی عقائد سے آگاہ نہ تھے۔بلکہ یہ بعد میں مسیحیت میں داخل کر دئیے گئے۔چنانچہ فرانس پاٹر لکھتے ہیں: "The fact that blow generation of the followers of Jesus filled the words exist and Christian and Christianity with complicated theological meaning and adding more and more۔doctrines for several centuries, until being a "Christian" meant believing a complex system of dogmas that the Jewiesh Jesus never heard of۔" (The last year of Jesus revealed) ترجمہ: یہ حقیقت ہے کہ مسیح کے متبعین کی بعد کی نسلوں نے الفاظ مسیح، مسیحی او مسیحیت کو پیچیدہ معنے پہنا دیئے ہیں اور کئی صدیوں تک نئے نئے عقائد کا اضافہ کرتے رہے۔یہاں تک کہ اب مسیحی ہونے کا مطلب ایسے اصولوں کے ایک مرکب نظام پر یقین رکھنا ہے۔جو یہودی مسیح نے کبھی سنے تک نہ تھے۔اگر چہ یہ بات پہلے سے ثابت شدہ تھی۔تاہم مسیحی علماء لوگوں کی توجہ اس طرف نہ آنے دیتے تھے اور یہ کہہ کر ٹال دیتے تھے کہ ابتدا سے آبائے کلیسیاء نے ان عقائد کو درست تسلیم کیا ہے۔اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ یہ بعد میں پیدا کر لئے گئے۔لیکن اب صحائف کی دریافت سے ایک طرف تمام لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول ہوگئی ہے۔اور ان میں ایک قسم کا مذہبی جوش پیدا ہو گیا ہے۔اور دوسری طرف ان کی فطرت موجودہ عقائد کو درست تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔کیونکہ ان کی بیہودگی اب واضح ہو چکی ہے۔