دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ — Page 3
3 الحمد لله پیش لفظ جشن تشکر کے سلسلہ کی کتاب بعنوان سيرة وسوانح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ذالک فضل اللہ تعالیٰ اس سے پہلے عزیزہ امتہ الباری ناصر کی سیرت پاک پر بچوں کے لئے چھوٹی چھوٹی کتا بیں حضرت محمد مصطفی میں ان کا بچپن مشاغل شجارت اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے شادی اور آغاز رسالت طبع ہو چکی ہیں۔زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔یہ کتاب سے منظور شدہ ہے حسب معمول امتہ الباری ناصر نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ کی کتاب سیرت خاتم النبین کو بنیاد بنایا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ وسیع مطالعہ کر کے دیگر قیمتی حوالے بھی پیش کئے ہیں۔يايها المدثر مخاطب فرما کر اللہ تعالیٰ نے آپ کو کل عالم کے انسانوں کو خدا تعالی کا پیغام پہنچانے کا فریضہ سونیا۔اس فرض کو ادا کرنے کے لئے ابتداء میں کیا حکمت عملی اختیار فرمائی اور کس دلیری سے مخالفتوں کا مقابلہ کیا اس کا ذکر اس کتاب میں پیش کرنے سے مقصد یہ ہے کہ ایک ہی نشست میں ذہن نشین ہو جائے اور تدریج کے ساتھ آپ کے خلق عظیم کے نمونے دلوں میں گھر کرتے چلے جائیں اس طرح بچوں کے لئے ایسی کتابوں کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔ہماری التماس ہے کہ بچوں کو یہ کتابیں پڑھنے کے لئے دی جائیں۔ان کا مطالعہ بڑی خاموشی سے گہری تربیت کرے گا اور بچوں کی شخصیت ابتدا ہی سے حُب رسول کے رنگ میں رنگین ہوگی۔خلق عظیم