دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ

by Other Authors

Page 2 of 39

دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ — Page 2

پیش لفظ لجنہ اماء الله نے صد سالہ جشن تشکر کے موقعہ پر احباب جماعت کی معلومات اور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کم از کم سوکتب شائع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت مختلف افراد کی طرف سے مرتب کردہ یا تصنیف کردہ کتب شائع کی گئیں۔یہ کتب نہایت آسان اور عام فہم سادہ زبان میں لکھی گئیں تا کہ ہر کوئی آسانی سے اسے سمجھ سکے۔ان میں سے کتابچہ دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی سال میں سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کی منظوری سے شعبہ نشر و اشاعت کے تحت شائع کیا جارہا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور نافع الناس بنائے۔برہان احمد ظفر (ناظر نشر و اشاعت قادیان)