دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ

by Other Authors

Page 13 of 39

دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ — Page 13

13 اوراق جو وہ سن رہے تھے آپ کے ہاتھ میں دیے۔چونکہ حضرت عمرؓ کے انڈ ایک تغیر پیدا ہو چکا تھا اس لئے قرآنی آیات پڑھتے ہی اُن کے اندر رقت پیدا ہوئی اور جب آیات ختم کر چکے تو بے اختیار انہوں نے کہا أشْهَدُ أن لا إله إلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَارُسولُ اللَّهِ یہ الفاظ سن کر وہ صحابی بھی باہر نکل آئے جو حضرت عمر سے ڈر کر چھپ گئے تھے پھر حضرت عمرؓ نے دریافت کیا کہ حضرت رسول کریم یہ آج کل کہاں مقیم ہیں؟ حضرت رسول اللہ علیہ ان دنوں مخالفت کی وجہ سے گھر بدلتے رہتے تھے انہوں نے بتایا کہ آج کل آپ دار ارقم میں تشریف رکھتے ہیں۔حضرت عمر فورا اسی حالت میں جبکہ تنگی تلوار آپ نے لکائی ہوئی تھی۔اُس گھر کی طرف چل پڑے۔بہن کے دل میں شبہ پیدا ہوا کہ شاید وہ بُری نیت سے نہ جا رہے ہوں۔انہوں نے آگے بڑھ کر کہا خدا کی قسم میں تمہیں اُس وقت تک نہیں جانے دوں گی جب تک تم مجھے اطمینان نہ دلا دو کہ تم کوئی شرارت نہیں کرو گے حضرت عمر نے کہا میں پکا وعدہ کرتا ہوں کہ میں کوئی فساد نہیں کروں گا۔حضرت عمر وہاں پہنچے اور دستک دی۔حضرت رسول کریم ہے اور صحابہ اندر بیٹھے ہوئے تھے۔درس ہورہا تھا۔کسی صحابی نے پوچھا کون؟ حضرت عمر نے جواب دیا