دعوت الامیر — Page 316
(FI) دعوة الامير نویں پیشگوئی جنگ عظیم کی پیشگوئی جو سب دنیا کے لیے محنت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ جس طرح جمادات و نباتات پر حکومت رکھتا ہے اسی طرح اُن لوگوں کے دلوں پر بھی جو حکومت کے نشہ میں چور ہو کر اپنے آپ کو خدا تعالی کی خدائی سے باہر سمجھتے ہیں نویں مثال میں اُن پیشگوئیوں میں سے منتخب کرتا ہوں جو ساری دُنیا کے لیے حجت ہوئی اور جن سے یہ ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں اسی طرح ارباب حکومت کے دل بھی ہیں جس طرح کہ عوام کے اور اسی طرح انسان بھی اس کی فرمانبرداری کرتا ہے جس طرح اور مخلوق۔یہ پیشگوئی ۱۹۰۵ء میں شائع کی گئی تھی اور اس میں اس جنگ عظیم کی خبر دی گئی تھی جس نے پچھلے چند سال دنیا کے ہر گوشہ کو حیران و پریشان کر رکھا تھا اور لوگوں کے حواس پراگندہ کر دیئے تھے اور اب بھی اس کا اثر پوری طرح زائل نہیں ہوا بلکہ کہیں نہ کہیں سے اُس کی آگ کا شعلہ سر نکال ہی لیتا ہے۔اصل الفاظ جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی ایک زلزلہ عظیمہ کی خبر دیتے تھے لیکن جو علامات اس کی بتائی گئی تھیں وہ ظاہر کرتی تھیں کہ زلزلے کے سوا یہ کوئی اور مصیبت ہے اور دوسرے الہامات بھی اسی خیال کی تائید کرتے تھے چنانچہ وہ الہامات جن میں اس جنگ