دعوت الامیر — Page 307
(r۔) دعوة الامير خلاف ہوگا کیونکہ جوں جوں اُن کے آنے کی خبر پھیلتی جاتی تھی سکھوں میں پرانی روایات تازہ ہوکر جوش پیدا ہوتا جاتا تھا اور ڈر تھا کہ اُن کے آنے پر کوئی فساد ہو جائے۔آخر عدن تک پہنچنے کے بعد وہ روک دیئے گئے اور یہ روک دیئے جانے کی خبر اس وقت معلوم ہوئی جبکہ لوگ یہ سمجھ چکے تھے کہ اب وہ چند ہی روز میں داخل ہندوستان ہوا چاہتے ہیں۔سکھوں کی اُمیدوں کو اس سے سخت صدمہ پہنچا لیکن اللہ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ ذُو الْجَلَالِ کا جلال ظاہر ہوا کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اس وقت پڑھ لیتا ہے جب وہ خود اپنے خیالات سے واقف نہیں ہوتے۔