دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 397

دعوت الامیر — Page 283

(۲۸۳ دعوة الامير قائم نہیں کرے گا مگر خدا کے وعدے کب ٹل سکتے تھے۔ایوان کسریٰ میں گھبراہٹ بڑھتی گئی اور آخر وہ دن آگیا کہ کاسک فوج بھی جس پر بادشاہ کو ناز تھا بادشاہ کو چھوڑ کر باغیوں سے مل گئی اور بادشاہ اپنے حرم سمیت اپنے ایوان کو چھوڑ کر ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء کو روسی سفارت گاہ میں پناہ گزیں ہو گیا اور پورے اڑھائی سال کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود کا الہام ” تزلزل در ایوان کسری فتاد نہایت عبرت انگیز طور پر پورا ہوا۔ایران سے استبدادیت کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوریت کا نیا تجربہ جس کے نتائج خدا کو معلوم ہیں شروع ہوا۔جون اور جولائی کے مہینوں میں گھبراہٹ ، خوف اور پاس کے بادل جو ایوان کسری پر چھا رہے تھے ان کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس قسم کے حالات کا مشاہدہ کر چکے ہوں، یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کو غیر معمولی قوت متخیلہ ملی ہو۔مگر بہر حال صاحب بصیرت کے لیے یہ نشان حضرت اقدس علیہ السلام کی سچائی کا بہت بڑا ثبوت ہے مگر کم ہیں جو فائدہ اُٹھاتے ہیں۔