دعوت الامیر — Page 243
۲۴۳ دعوة الامي مددتھی جو تاثیر ادویہ کے ظہور کے لئے مقرر ہیں اور ہر چیز کا سبب اول ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ آپ کو کسی بیماری سے سخت تکلیف تھی۔مختلف ادویہ کے استعمال سے کچھ فائدہ نہ ہوا۔اتنے میں ایک شکل منتقل ہوئی اور کہا کہ ”خاکسار پیپر منٹ“ جب اس دوائی کا استعمال کیا گیا تو فوراً آرام ہو گیا۔(تذکرہ صفحہ ۵۲۷۔ایڈیشن چهارم ) بعض دفعہ آپ کے دشمن آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کرتے تھے مگر وہ لوگ جو آ کے قتل کے لئے بھیجے جاتے تھے یا تو ان کے آنے کی اطلاع آپ کو پہلے سے ہو جاتی تھی یا اُن کے دل میں ملائکہ اہل بدر کی طرح کچھ اس قسم کا رُعب ڈال دیتے تھے کہ وہ خود ہی قتل ہو جاتے تھے، یعنی تو بہ کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے اور حضرت عمر کی طرح دشمنی چھوڑ کر اطاعت اختیار کر لیتے۔مگر ان سب واقعات سے بڑھ کر وہ عظیم الشان نشان ہے جو طاعون کے متعلق ظاہر ہوا۔میں آگے چل کر بیان کرونگا کہ طاعون کس طرح آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت دنیا میں ظاہر ہوئی۔سر دست اس قدر کہہ دینا کافی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاعون ہاتھی کی صورت میں دکھائی ( تذکر صفحہ ۴۳۰۔ایڈیشن چہارم) جو تمام دنیا میں تباہی ڈال رہی ہے مگر سب طرف خونریزی کر کے آپ کے آگے آکر مؤدب بیٹھ جاتی ہے۔اس خواب کے معنے یہ تھے کہ طاعون کے ملائکہ کو آپ کی تائید کا حکم دیا گیا ہے۔اس نظارہ کی تائید میں اور بھی بہت سے الہام ہوئے مثلا یہ کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی ( بھی ) غلام ہے۔“ ( تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ایڈیشن چہارم) اور آپ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ میری جماعت کے لوگ