دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 397

دعوت الامیر — Page 230

(Fr۔) دعوة الامير زبان پر جو کچھ جاری ہو یا جو کچھ ان کے دل میں آئے وہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔علی محمد باب اور بہاء اللہ بانی فرقہ بہائیہ اسی فرقہ میں سے تھے۔ایسے لوگ چونکہ عقید تا اس بات کو مانتے ہیں کہ وہ جو کچھ کہ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے کہہ رہے ہیں اس لئے وہ بھی مُتَقَوَل نہیں کہلا سکتے اور اس سزا کے مستحق نہیں جس سزا کے جان بوجھ کر جھوٹ باندھنے والے لوگ مستحق ہیں۔اسی طرح اس شخص کی عارضی ترقی بھی اس کی صداقت کی دلیل نہیں جس کی ذاتی وجاہت لوگوں کو اس کے ماننے پر مجبور کر دے یا کوئی جماعت جس کی پشت پر ہو، یا جو عوام الناس کے خیالات کی ترجمانی کر رہا ہو۔یا علوم جدیدہ کے میلان کی طرف لوگوں کو لا رہا ہو، یا ایک یا دوسری وجہ سے لوگ اس کی مخالفت سے باز رہیں۔