دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 397

دعوت الامیر — Page 228

(PTA) دعوة الامير مدد کے لئے کھولتا ہے اور ہزاروں ہیں جن کو رڈیا کے ذریعے سے یا الہام کے ذریعے سے یا کشف کے ذریعے سے آپ کی سچائی بتائی گئی ہے اور باوجود مخالف ہونے کے ان کے دلوں میں آپکی محبت ڈالی گئی ہے۔غرض باوجود ہر طرح کے مخالف سامان ہونے کے اور ہر طرح کی مخالفت کے اور ہر طرح کی کمزوری کے اور غیر معمولی کام کے آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور ایک ایسی جماعت جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور اپنے سینوں میں اسلام کی اشاعت کی آگ رکھتی ہے آپ نے تیار کر دی اور کیا بلحاظ عزت کے اور کیا بلحاظ مال کے اور کیا بلحاظ اقتدار کے اور کیا بلحاظ رعب کے آپ کی اللہ تعالیٰ مدد کر تارہا ہے۔پس اگر اللہ تعالی کا بتایا ہوا یہ قانون سچا ہے اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کون سچا ہوسکتا ہے؟ کہ سچا مامور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد پاتا ہے اور مفتری علی اللہ رسوا کیا جاتا ہے اور ہلاک کیا جاتا ہے تو پھر حضرت اقدس کی صداقت میں کوئی شبہ نہیں رہ جاتا اور اگر باوجود اس دلیل کے آپ کی صداقت میں شبہ کیا جائے تو پھر سوال کیا جا سکتا ہے کہ دوسرے انبیاء کی صداقت کا کیا ثبوت ہے؟ میں اپنے مطلب کی وضاحت کے لئے پھر یہ کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ حضرت اقدس اس لئے بچے تھے کہ آپ پہلے کمزور تھے مگر پھر آپ کو عزت اور رتبہ حاصل ہو گیا ایسی عزتیں تو بہت سے لوگوں کو ملی ہیں۔نادر خاں ایک کمزور آدمی تھا پھر عزت پا گیا، نپولین ایک معمولی آدمی سے دنیا کا فاتح بن گیا، مگر باوجود اس کے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ لوگ اللہ کے پیارے اور بزرگ تھے میں یہ کہتا ہوں کہ:۔حضرت اقدس نے دعویٰ کیا تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اگر وہ اس