دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 397

دعوت الامیر — Page 203

(۲۰۳) دعوة الامير ہے کہ انہوں نے باوجود منع کئے جانے کے اپنے بیٹے کے لئے دعا کی۔حضرت ابراہیم کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے نعوذ باللہ من ذالک تین جھوٹ بولے تھے۔حضرت یعقوب کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے گویا اپنے باپ کو بستر مرگ پر دھوکا دیا تھا اور اپنے بڑے بھائی کی جگہ بھیس بدل کر اپنے باپ سے دُعا حاصل کر لی تھی۔یوسف علیہ السلام کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے عزیز کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے کا ارادہ کر لیا تھا اور بالکل اس کام کے لئے تیار ہو گئے تھے حتی کہ باوجود کئی رنگ میں سمجھانے کے نہیں سمجھتے تھے ، آخر یعقوب کی شکل سامنے آگئی تو شرم سے اس کام سے باز رہے۔اسی طرح کہا جاتا ہے کہ بچپن میں انہوں نے چوری کی تھی اور ایک دفعہ انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھنے کے لئے فریب بھی کیا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو بلا وجہ قتل کیا اور ایک کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوئے اور پھر فریب سے لوگوں کے مال لیکر بھاگ گئے۔داؤ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کی منکوحہ چھینے کے لئے اس کو نا واجب طور پر قتل کروا دیا اور اس کی بیوی سے نکاح کر لیا اور آخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو سرزنش ہوئی ،سلیمان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک مشرکہ پر عاشق ہو گئے اور شیطان نے اُن پر تصرف کر لیا ، ان کی جگہ وہ خود حکومت کرنے لگا اور یہ کہ مال کی محبت ان کے دل پر غالب آگئی اور وہ عبادت الہی سے محروم رہ گئے۔گھوڑوں کا معائنہ کرتے ہوئے نماز پڑھنا ہی بھول گئے اور سورج ڈوب گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن کے احسانات کے نیچے ان لوگوں کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں اور ذرہ ذرہ جن کے انعامات کے نیچے دبا ہوا تھا ان پر ان لوگوں نے سب سے زیادہ حملے کئے ہیں اور آپ کی زندگی کا کوئی پہلو نہیں چھوڑا جس پر اعتراض نہ کیا ہو۔بعض نے کہہ دیا کہ آپ