دعوت الامیر — Page 122
(irr) دعوة الامير یعنی کثرت سے اس کی مثالیں پائی جائیں گی ، ورنہ ایک دو تو ہمیشہ ہوتی ہی رہتی ہیں۔چنانچہ برطبق پیشگوئی اس زمانے میں مرگ مفاجات کی بھی مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔اس کی ایک وجہ تو شراب کی کثرت ہے اور دوسری علوم کی کثرت۔شراب سے دل اور دماغ ضعیف ہو جاتے ہیں اور کثرت مطالعہ اور کثرت کار سے اعصاب کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے۔اور یہ دونوں چیزیں اس وقت اپنے زور پر ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ شراب خور قوموں میں مرگ مفاجات اس کثرت سے ہے کہ الامان ہر سال ہزاروں آدمی آنا فانا دل کی بیماریوں سے کھڑے کھڑے یا بیٹھے بیٹھے یا لیٹے لیٹے مرجاتے ہیں جس کی مثال پہلے زمانوں میں نہیں پائی جاتی۔صحت عامہ :۔کے متعلق ایک یہ بات بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ اس وقت ایک بیماری ہوگی جو ناک سے تعلق رکھے گی جس سے کثرت سے لوگ مر جائیں گے (مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال ) یہ بیماری بھی پیدا ہو چکی ہے جسے طبی اصطلاح میں انفلوئنزا کہتے ہیں اس بیماری سے ۱۹۱۸ ء میں دو کروڑ آدمی دنیا بھر میں مرگئے۔حالانکہ پنج سالہ جنگ عالمگیر میں صرف ساٹھ لاکھ کے قریب آدمی مرا تھا، گویا گل دنیا کی آبادی کا ڈیڑھ فیصدی حصہ اس بیماری سے فنا ہو گیا اور دنیا کو یہ بیماری قیامت کا یقین دلا گئی۔کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کیلئے دنیا کا خاتمہ کر دینا کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔