دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 397

دعوت الامیر — Page 120

(ir۔) دعوة الامير کے لئے تو باتباع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی شعار تھی۔وہ اب اکثر چہروں سے غائب نظر آتی ہے ، بلکہ ایسے لوگ بھی جن کو عالم اسلام میں بہت کچھ دینی وقعت دی جاتی ہے، اس کے مونڈ دینے ہی میں اپنے چہروں کی زینت پاتے ہیں۔دوسرا تغیر اس پیشگوئی کے ماتحت تھیروں کی کثرت ہے کہ ان میں کثرت سے مرد عورتوں کا اور عورتیں مردوں کا بھیس بدل کر تماشہ کرتے اور گاتے ناچتے ہیں۔اسی طرح یورپ و امریکہ میں مرد جس قدر اپنے سر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح ان کی زینت کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ اس زمانے کی عورتوں سے تو نہیں مگر پرانے زمانے کی عورتوں سے ضرور بڑھ کر ہے۔جسمانی حالت :۔رسول کریم نے مسیح موعود کے زمانے کے لوگوں کی جسمانی اور صحت کی حالت بھی بیان فرما دی ہے، چنانچہ حضرت انس سے ترمذی میں روایت ہے کہ جب دجال ظاہر ہوگا اور مدینے کی طرف رُخ کریگا تو اس وقت طاعون بھی پڑے گی اور اللہ تعالیٰ طاعون اور دجال دونوں سے مدینے کو بچائے گا۔(ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في ان الدجال لا يدخل المدينة) ۲۵ یہ حالت بھی پیدا ہو چکی ہے۔پچھتیس سال سے دنیا میں طاعون اس شدت سے حملہ آور ہے کہ الامان ، لاکھوں گھر ویران ہو گئے ہینکڑوں قصبات اور دیہات اجڑ گئے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے مقامات مقدسہ کو کسی بڑے حملے سے بالکل بچائے رکھا ہے اور ظاہری سبب اس کا یہ بتا دیا ہے کہ مختلف جہات میں قوار نطین (Quarantine) قائم کئے جاچکے ہیں جن کے ذریعے سے اس کے زہر کو دور رکھا جاتا ہے۔طاعون کے متعلق رسول