دعوت الی اللہ

by Other Authors

Page 6 of 27

دعوت الی اللہ — Page 6

A اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو اپنے دل سے بڑا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔(مشكوة المصابيح كتاب الادب ) حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ :۔بنی کریم نے فرمایا قسم اس کی جس کے قبضے میں میری جان ہے۔کہ تمہیں نتیجی کی ضرور ہدایت کرنی ہوگی اور برائی سے ضرور روکنا ہو گا ورند عین ممکن ہے اللہ تم پر اپنی طرف سے عذاب بھیجے۔پھر تم اُسے پکارو اور تمہیں جواب نہ آئے " د مشكاة المصابيح كتاب الادب ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے بوش دعوت کا یہ عالم تھا کہ کفار و نے آپ کو دعوت سے باز رکھنے کے سائے ہر حربہ استعمال کیا۔مگر ناکام و نا مراد رہے۔آپ کو دعوت سے باز رکھنے کے لئے بڑے سے بڑا لالچ دیا۔مگر آپ نے ہر پیشکش کو ٹھکرا دیا۔اور فرمایا کہ :- " اگر آپ میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے ہاتھ پر چاندی کر رکھ دیں تب بھی سے باز نہیں آؤنگا ؟ اس فرمان نبوی کے بعد قریش مکہ کے ایک وفد نے آپ کے چا حضرت ابو طالب سے، احتجاج کیا۔ایک روزہ ان کے احتجاج سے مجبور ہو کہ حضرت ابو طالب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر کہا کہ یکی تجھے خیر خواہی کی راہ سے کہتا ہوں کہ اپنی زبان کو تھام اور وشنام دہی سے بازہ آیا۔ورنہ میں قوم کے مقابلہ کی تاب نہیں رکھتا یا - :