دعوت الی اللہ — Page 2
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ للہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ صد سالہ جنین تشکر کی خوشی میں مرتب ہونے والے منصوبوں کے تحت لجنہ اماءاللہ کو کتب کی اشاعت کی توفیق عطا فرماتا چلا جارہا ہے زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی انتیسویں کڑی ہے۔مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تحریر کردہ یہ کتاب وقت کی اہم ضرورت کے تحت شائع کرنے کے لئے منتخب کی گئی ہے۔ہمارے سید مولی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے مذہب کا پہلا اور سب سے بڑا اصول توحید باری تعالیٰ ہے، جو آپ نے دنیا کے سامنے پیش کیا اور تمام زندگی اس مشن کی طرف لوگوں کو بلاتے رہے۔اس کتاب میں آپ کے اس مشن کو کامیاب کرنے کے لئے دعوت الی اللہ کی اہمیت و فضیلت اور دعوت الی اللہ کے حکیمانہ طریق بنائے گئے ہیں۔اس کتاب کی اشاعت میں نہیں مکرم محرم عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ الی احمدی کا تعاون حاصل ہوا۔آپ نے کتابت کروا کے پروف ریڈنگ کی محنت کر کے اصلاح شده مسودہ تیار کر کے دیا۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ قارئین کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے تاکہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کو کامیاب بنانے میں سب آخرین کا ہاتھ کا ہو، خدا کرے ایسا ہی ہو، آرمین انتھی ہیں۔الوا