دعوۃ الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت — Page 21
ہے لیکن شیطان صفت لوگوں نے مجلس کو خراب کر دیا ہے اس لئے اگر اللہ چاہے تو ضرور یہ ہدایت پا جائیں گے کیونکہ ہدایت تو اللہ نے دینی ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہی ہوا۔اگلے دن اس گاؤں سے دو نمائندے اس پیغام کے ساتھ آئے کہ کل کی تبلیغ اور اس کے بعد کے واقعات پر ہم نے رات بہت غور کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حق آپ کے ساتھ ہے اس لئے ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔آپ صرف یہ بتادیں کہ بیعت کے فارم ہم نے خود پر کرنے ہیں یا آپ اس مقصد کے لئے ہمارے گاؤں دوبارہ آئیں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس گاؤں میں سب نے بیعت کر لی۔تو یہ ہیں اللہ تعلی کی فعلی شہادتیں جو اسلام کی سچائی کی دلیل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل ہیں کہ خدا تعالیٰ جہاں صبر اور برداشت کی توفیق دیتا ہے وہاں دعاؤں کو بھی قبول فرماتا ہے اور اپنی اس بات کا بھی نظارہ دکھاتا ہے کہ ہدایت اللہ تعالیٰ ہی نے دینی ہے اور شیطان کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہدایت دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو ہوا چلائی ہے اس کا حصہ ہر احمدی کو بننا چاہئے۔لیکن ہمیں یا درکھنا چاہئے کہ دعوت الی اللہ کی طرف بلانے والوں کو جو مختلف طریقے اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں اس میں دعوت الی اللہ کرنے والے کو اپنی حالت کے سدھارنے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔اس کو اپنی ذاتی حالت کو بدلنا ہے۔اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ دلائی ہے اور کامل فرمانبرداری کی طرف توجہ دلائی ہے۔پس اس لحاظ سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ: ”اسلام کی حفاظت اور سچائی 21