دس دلائل ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 30

دس دلائل ہستی باری تعالیٰ — Page 1

بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ عرض ناشر کتا بچہ دس دلائل ہستی باری تعالی سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح اثانی رضی اللہ عنہ نے دہریوں کے اعتراض کہ اگر خدا ہے تو ہمیں دکھا دو ہم مان لیں گے“ کے جواب میں تحریر فرمایا جو پہلی بار مارچ 1913 میں طبع ہوا۔جسمیں آپ نے تحریر فرمایا کہ خدا کی ہستی چونکہ الطف سے الطف ہے لہذا حواس خمسہ سے اسے نہیں معلوم کیا جا سکتا۔اس کا علم حاصل کرنے کے لئے اس قسم کی قیود کس طرح جائز ہوسکتی ہیں؟ خدا کی ہستی پر یقین رکھنے کے لئے بعض اور ذرائع اور دلائل ہیں۔چنانچہ آپ نے دس ایسے دلائل بیان فرمائےجو خداتعالی کی ہستی کا یقینی ثبوت ہیں۔ضرورت زمانہ کے پیش نظر سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسے شائع کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔نظارت نشر و اشاعت حضور انور کے ارشاد پر اس کتابچہ کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت ہر لحاظ سے مبارک فرمائے اور ہدایت کا موجب بنائے۔آمین۔حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان