دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 221 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 221

221 انتظام ہو۔البتہ پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے مہمانوں کو تلقین کی جائے کہ وہ اپنے بستر ساتھ لے کر آویں۔لیکن ایمر جنسی کے طور پر ایک ہزار بستر بنانے پر بھی غور کیا جائے۔20۔پریس اور گورنمنٹ کے نمائندگان کے لئے خصوصی انتظامات ہوں۔اس کیلئے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے جوان امور کا ذمہ دار ہو۔21 سیکورٹی کا ہندوستان کے خصوصی حالات کے پیش نظر خاص انتظام ہو۔حکومت کے تعاون کا جائزہ لے لیا جائے۔والسلام خاکسار دستخط مکرم مبارک احمد ساقی صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشير لندن) اس دوران ۹۱ ۱۵۳ کو حضور نے اپنے اپنے گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر کے متعلق جرمنی، یو۔کے، کینیڈا اور U۔S۔A کے علاوہ اور بعض دوسرے امراء کو مندرجہ ذیل خط لکھا۔مکرم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته خدا تعالیٰ نے توفیق بخشی تو میرا خیال ہے کہ اس سال قادیان کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کروں۔اگر امسال نہ بھی توفیق ملے تو آئندہ کوشش اور دُعا یہی ہوگی کہ قادیان کے سالانہ جلسہ میں شمولیت کا موقعہ ملے۔اگر میں جلسہ پر گیا تو خیال ہے کہ یورپ۔امریکہ کینیڈا وغیرہ ممالک کی جماعتوں سے کثرت سے دوست وہاں پہنچیں گے۔اسی طرح پاکستان اور ایشیا کے دیگر ممالک سے بھی بہت سے احباب اس جلسہ میں شامل ہوں گے۔لیکن اس وقت تک وہاں مہمانوں کے قیام وغیرہ کے لیے مکانات کی بہت دقت پیدا ہوتی ہے خواہ وہ پاکستانی الاصل ہوں یا مقامی باشندے۔اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر کینیڈا۔امریکہ۔انگلستان۔جرمنی اور اسی طرح دیگر یورپین ممالک اپنے اپنے حالات کا جائزہ لیکر قادیان میں اپنے اپنے گیسٹ ہاؤس تعمیر کرنا چاہیں تو وہاں کسی خاص مناسب جگہ پر یہ سارے گیسٹ ہاؤس اکٹھے تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔غالبا یہ مناسب ہوگا کہ نچلے فلور پر ایک طرف خواتین کے اجتماعی قیام کا انتظام ہو اور ایک طرف