دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 146 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 146

146 پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جن کے نتیجہ میں آپ نفس کی پوری عزت اور احترام کے ساتھ سر بلند کرتے ہوئے ان گلیوں میں پھریں اور پھر ہمیں خوش آمدید کہیں اور پھر ہمیں اس طرح بلائیں جس طرح ایک معز ز میزبان اپنے مہمان کو بلاتا ہے۔خدا کرے کہ وہ دن جلد آئیں ہم انشاء اللہ تعالیٰ بقیہ جو دو تین دن قادیان میں ہیں، مختلف منصوبے سوچنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے میں صرف کریں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ میں نے گزارش کی ہے قادیان ہی نہیں ، بلکہ قادیان کی برکت سے ، قادیان کے درویشوں کی برکت سے، ان منصوبوں کا فیض سارے ہندوستان کی جماعتوں کو پہنچے گا اور انشاء اللہ دن بدن یہاں کے حالات تبدیل ہونا شروع ہوں گے۔یہاں کے حالات تبدیل ہوں گے تو پھر آپ ہمیں بلانے کے اہل ثابت ہوں گے۔خدا کرے کہ جلد ایسا ہو اور خدا کرے کہ پاکستان کے حالات بھی تبدیل ہوں اور جلد تر تبدیل ہوں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ پہلے واپسی کہاں ہے مگر جہاں بھی اس کی انگلی اشارہ کریگی ہم غلامانہ اس کی پیروی کرتے ہوئے حاضر ہو جائیں گے اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہر حال میں رضا اور صبر کے ساتھ اپنے مولا کا پیار حاصل کرتے ہوئے جان دیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔“ اس روز کی دیگر مصروفیات نماز جمعہ اور عصر کی ادائیگی کے بعد حضور نے آرام فرمایا۔آج طبیعت قدرے بہتر تھی مگر بظاہر کمزوری اور سفر کی تھکن کے آثار چہرے اور جسم پر عیاں تھے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد حضور انور نے لندن، ربوہ اور قادیان کے نمائندگان اور بعض صائب الرائے احباب کی میٹنگ طلب فرمائی جو حضور انور کے دفتر میں شام ۷:۱۵ پر دعا سے شروع ہوئی اور تقریباً پونے نو بجے دعا سے اختتام پذیر ہوئی۔اس میٹنگ میں متفرق انتظامی و فلاحی امور کے بارہ میں حضور انور نے ارشادات اور ہدایات سے نوازا اور مشورے طلب فرمائے۔