دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 142 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 142

142 مضمون کو خوب کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ الہی بشارتوں کے وعدے بھی ،اگر قوم تقدیر کے رُخ پر تد بیراختیار نہ کرے تو ٹل جایا کرتے ہیں اور انذار کے ملنے کی تو بے شمار مثالیں ہیں۔جب بھی کسی قوم نے اپنے دل کی حالت بدلی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انذار کی تقدیر بھی بدل گئی اور وہ قوم جو اپنے دل کی حالت کو بدل کر بگاڑ کی طرف مائل ہو جائے خدا تعالیٰ کی مبشر تقدیر بھی اس قوم کیلئے بدل جایا کرتی ہے۔پس ہماری تقدیر کا ہماری اس تقدیر سے گہرا تعلق ہے جو اعمال صالحہ کے نتیجہ میں رونما ہوتی ہے اور جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کا پانی آسمان سے برستا ہے۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت ہائے احمد یہ ہندوستان اور جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کو خصوصیت سے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ایک جھر جھری لیکر بیدار ہو جائیں۔آپ کے اندر وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو انقلاب بر پا کرنے والی صلاحیتیں ہوا کرتی ہیں۔آپ جیسی اور کوئی قوم دنیا میں موجود نہیں۔آپ وہ ہیں جنہوں نے سرتا پا اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش کر رکھا ہے اور اس دنیا میں رہتے ہوئے اس دنیا سے الگ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ہر قسم کی تکالیف اور دکھوں کو برداشت کرتے ہوئے تو حید اور حق کے ساتھ چھٹے ہوئے ہیں اور ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ آنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا ( آل عمران :۱۹۴) کہ اے ہمارے رب ! ہم نے ایک پکارنے والے کی آواز کو سنا جو یہ اعلان کر رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ۔فَأَمَنَّا پس ہم ایمان لے آئے۔پس آپ مومنوں کی وہ جماعت ہیں جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں کہ وہ آپ کی برائیوں کو دور فرمائے گا۔آپ کی کمزوریوں سے درگز رفرمائے گا اور آپ کو دن بدن رو بہ اصلاح کرتا چلا جائے گا یہانتک کہ موت نہیں آئے گی سوائے اس کے کہ خدا کی نظر میں آپ ابرار میں شامل ہو چکے ہوں۔میہ وہ وعدے ہیں جو آج جماعت احمدیہ کے سوا تمام دنیا میں کسی اور مذہبی جماعت سے نہیں، کسی اور سیاسی جماعت سے نہیں۔کسی قوم سے نہیں، آپ سے ہیں، آپ سے ہیں ، آپ سے ہیں۔پس جب خدا کے نزدیک آپ کے اندر یہ صلاحیتیں موجود ہیں کہ ایمان کے بعد آپ کی بدیاں دور ہونی شروع ہوں آپ میں نئی صلاحیتیں جاگنی شروع ہوں اور خدا کے رستہ میں آپ ترقی کرتے