دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 109 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 109

109 ہوا ہے۔ابھی جماعتوں کو اس کی اہمیت اور روایات سے پوری طرح آگا ہی نہیں ہے۔جس کے سبب قبل از وقت تجاویز نہیں بھجوائی گئیں اور صدرانجمن احمد یہ اور متعلقہ صیغہ جات سے گزار کر انہیں با قاعدہ ایجنڈا پر نہیں لایا جا سکا۔آئندہ اس کا خیال رکھا جائے اور بر وقت تجاویز بھجوائی جائیں اور جو تجاویز وقت مقررہ کے بعد موصول ہوں انہیں رد کر دیا جائے اور اگر کوئی تجویز موصول نہ ہو تو شوری کے انعقاد کی ضرورت نہیں رہتی۔اس وضاحت کے بعد حضور انور نے سکندرآباد (آندھرا) بنگلور (کرناٹک ) بھبنیشور (اڑیسہ ) اور بمبئی (مہاراشٹرا) کی جماعتوں کی طرف سے موصولہ تجاویز پر تبصرہ فرماتے ہوئے مندرجہ ذیل تجاویز کو شوری میں غور کرنے کے لئے ایجنڈے میں شامل فرمایا : (۱) احباب جماعت ہندوستان کی تعلیمی ، طبی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے قادیان اور دیگر جماعتوں میں کالج اور سکول کے اجراء۔شفاخانوں کے قیام اور چھوٹی چھوٹی صنعتوں کے قیام کے سلسلہ میں مجلس مشاورت غور کر کے ابتدائی رپورٹ پیش کرے۔(۲) قادیان میں ایک جدید تکنیک کے پرنٹنگ پریس کے قیام اور مختلف زبانوں میں لٹریچر کی اشاعت اور اسکی نکاسی کے بارہ میں مجلس مشاورت غور کر کے رپورٹ پیش کرے۔(۳) قادیان میں جامعہ احمدیہ کو معیاری بنانے اور اسمیں مختلف زبانوں کے سکھانے کے لئے ماہرین کو مقرر کرنے وغیرہ امور کا جائزہ لینے کے لئے حضور انور نے انجمن تحریک جدید ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ انٹر نیشنل سطح پر جائزہ لیکر اس بارہ میں رپورٹ پیش کرے۔متفرق تجاویز: ا۔جماعت کانپور کی اس تجویز پر کہ صدرانجمن احمد یہ قادیان کا مالی سال یکم جنوری تا دسمبر ہونا چاہئے۔حضور نے صدر انجمن احمد یہ قادیان کو ہدایت فرمائی کہ وہ جائزہ لیکر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے۔۲۔رشتہ ناطہ کے معاملات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں حضور نے فرمایا کہ چونکہ گزشتہ شوریٰ میں یہ تجویز پیش ہو کر میری ہدایات حاصل کی جاچکی ہیں اور ان پر کارروائی زیر عمل ہے اسلئے فی الحال