دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 95 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 95

95 سات بجے حسب معمول آپ بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے۔واپسی پر آپ ایوان خدمت اور جلسہ گاہ کے قریب سے گزر کر مین روڈ پر سے ہوتے ہوئے حضرت ڈپٹی محمد شریف صاحب کی کوٹھی کے اندر گئے اور وہاں پر ٹھہرے ہوئے مہمانان جلسہ سالانہ سے گفتگو فرمائی اور انہیں شرف مصافحہ بخشا۔واپسی پر جب آپ مین روڈ سے آرہے تھے تو حسب معمول وہ سکھ فیملی جس کے بچے کو آپ تقریبا ہر روز کی سیر میں پیار کرتے تھے ، آج بھی ادب کے ساتھ آگے بڑھی اور آپ کو سلام کیا۔آپ نے بچہ کو پیار کیا اور آپکے ہمراہ آپ کے خاندان کی خواتین نے بھی باری باری اس بچے کو پیار کیا۔اس بچے کی عمر کوئی تین سال کے قریب تھی۔اس نے حضور اقدس کو ہاتھ باندھ کر اپنے معصومانہ پیارے سے انداز میں جھک کر سلام کیا جس سے تمام احباب بہت محظوظ ہوئے۔یہاں سے واپس احمد یہ چوک سے ہوتے ہوئے پونے آٹھ بجے کے قریب آپ دارا اسی تشریف لے آئے۔حضور ڈیڑھ بجے نماز جمعہ کیلئے دار اسیح سے جلسہ گاہ تشریف لے گئے۔یہ جمعہ جلسہ گاہ میں ادا کیا گیا۔آپنے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔اس میں آپ نے تحریک وقف جدید کی اہمیت ، مقاصد، خاص طور پر ہندوستان کے حوالہ سے وقف جدید کی اہمیت اور کوائف بیان فرمائے اور وقف جدید کے نئے مالی سال کا اعلان فرمایا۔نماز جمعہ دعصر کی ادائیگی کے بعد حضور واپس دار مسیح میں تشریف لے آئے۔ساڑھے تین بجے میں سے چار بجے تک آپ نے بھارت کے مختلف اخباروں کے تیرہ نمائندوں کو انٹرویو دیا۔اس کے بعد آپ خواتین سے خطاب کے لئے زنانہ جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے۔اس اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی جو محترمہ رضیہ درد صاحبہ آف ربوہ نے کی اور پھر ان آیات کا ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا۔تلاوت اور ترجمہ کے بعد محترمہ امتہ الباسط بشری صاحبہ نے حضرت نواب مبار کہ بیگم کی درج ذیل نظم میں سے چند اشعار پڑھے۔یہ نظم حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی کی نظم زیاد قادیان کے جواب میں کہی گئی تھی جو آپ نے ۱۹۲۴ء میں سفر یورپ میں کہی تھی۔یہی نظم اس جلسہ کے پہلے دن حضور انور کے افتتاحی خطاب سے قبل بھی پڑھی گئی تھی۔حضرت نواب مبار کہ بیگم کی پوری نظم پیش ہے۔رض