مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 86
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک 86 سے عضلات کی تشکیل سلسلہ تنفس اور قلب کی کار کردگی نیز رگوں، نسوں، پٹھوں اور اعصاب کی کار فرمائی سے متعلق باہم ایک دوسرے سے مربوط نظاموں کے قیام سمیت پورے کے پورے جسمانی کارخانہ کا کسی اور کی معاونت کے بغیر ماں کے اپنے اکیلے وجود سے آغاز ہوا تھا۔اس میں مسیح کی ابنیت ( یعنی جسمانی طور پر ابن اللہ ہونے) کی سرے سے کوئی گنجائش تھی ہی کہاں۔مسیح کو تو صرف اور صرف خدا کی روح کو اپنے اندر جذب کرنے کا ظرف عطا ہوا تھا۔اس ضمن میں اس بات کی اس سے زیادہ کوئی حقیقت نہ تھی۔خدا اور مسیح کے درمیان پائے جانے والے رشتہ کی اس تفہیم کو کوئی بھی قابل فہم نام دے لیں اسے باپ بیٹے کے رشتہ کا نام کسی طور نہیں دیا جاسکتا۔