چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 74 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 74

IN افق قادیان پر طلوع بذر میرے پیالے اور قابل صد احترام بھائیو! قدیم بزرگوں کے ارشادات شنا دینے کے بعد مجھے کچھ کہنے کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی اور اب آپ کی روحانی بصیرت خود بخود نہایت آسانی سے اس نتیجہ پرپہنچ سکتی ہے که قرآنی آیت " لقد نَصَرَ كُمُ اللهُ بِبَدْرِ اور احادیث نبویہ میں اور اولیاء و اصفیاء امت کی طرف سے جس چودھویں کے چاند کے طلوع کی خبر دی گئی تھی وہ اس عالم رنگ و بو میں حضرت مرزا غلام حمد قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کے سوا اور کوئی نہیں۔آپ ہی وہ مقدس وجود ہیں جو پیش گوئیوں کے عین مطابق قادیان کی سرزمین میں ۱۴ شوال ۱۲۵ ه مطابق ۱۳ فروری شاه کو پیدا ہوئے۔۲۶ ھ میں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک پر ہونے والے حملوں کے دفاع کی تیاری شروع کی اور میں آپ نے خدا سے مامور ہوکر غیر مسلم دنیا کو نشان نمائی کا عالمی چیلنج دیا اور چودھویں صدی کے ٹھیک چھٹے سال ۲۰ / رجب ۱۳۰۶ هر مطابق ۲۳ مارچ شہداء کو خدا تعالیٰ کے حکم سے جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی اور ادھر میں ۱۲۹