چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 38
۳۸ پہلے مؤلف حضرت یحیی بن سعيد فروخ القطان ولادت سنہ ہجری۔وفات سنہ ہجری) نے اس کا ذکر اپنے بیش بہا مجموعہ احادیث میں فرمایا۔حضرت ابن القطان اس شان کے محدث تھے کہ اُن کے ہمعصرار باب کمال علیم نے اعتراف کیا کہ وَاللَّهِ مَا أَدْرَكْنَا مِثْلَهُ ، بخدا آپ بے نظیر انسان تھے ہم نے آپ جیسا کوئی نہیں پایا۔در شیخ الاسلام حضرت ابن حجر عسقلانی متوفی نے تهذیب التهذيب جلدا اما تا ص ۲۲ میں اُن کے مفصل حالات میں اُن سب آراء کا بڑی شرح وبسط سے ذکر فرمایا ہے۔حضرت ابن القطان کے بعد تیسری صدی کے مشہور محدثین میں سے حضرت عبد الله بن محمد بن ابی شیبیه (ولادت ۵۹ اهر، وفات محرم ۳۵) اور حضرت عبید بن عمید صاحب مسند کبیر تغییر (متوفی ۲۴۹ھ) نے بھی آنحضرت صلی اللّہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث نقل کی ہے۔حضرت ابن ابی شیبہ کا مقام بھی محدثین میں بہت بلند ہے۔چنانچہ حضرت امام ابن حجر العسقلانی (متوفی ۱۸۵۴) فرماتے ہیں کہ وہ اپنے زمانہ میں حدیث کے سب سے بڑے حافظ تھے۔ابن حیان اور ابن قانع نے بھی ان کو اثقہ قرار دیا ہے۔بعضرت امام بخاری نے ان سے نہیں اور حضرت امام سلام نے ایک ہزار پانچ سو چالیس احادیث روایت کی ہیں۔