چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 183
۱۸۳ کافی ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر چیز کا ایک اندازہ اور تخمینہ مقدر ہے۔جب وہ مقررہ وقت آئے گا اس سرزمین کی روحانی فتح کا عظیم انقلاب آ کے رہے گا۔الفضل ۱۵ار جولائی ۱۹ ص۱۳) پیش گوئیوں کا حیرت انگیز نظام میرے واجب الاحترام بزرگواور نہایت پیارے بھائیو اور عزیزو! یکن آپ کی خدمت میں اس وقت تک صرف چالیس نشانوں کا تذکرہ کر سکا ہوں ورنہ حق یہ ہے کہ چودھویں صدی میں پوری ہونے والی گزشتہ پیش گوئیاں بے شمار ہیں اور آہنی زنجیر کی کڑیوں کی طرح ایک دوسرے سے مربوط ہیں جن میں حیران کن حد تک اعلی درجہ کا مسلسل اور مرتب اور محکم اور ابلغ اور اعلی نظام کار فرما ہے۔اور کوئی دہر یہ بھی ایک سیکنڈ کے لیئے یہ خیال نہیں کر سکتا کہ پوری صدی پر پھیلے ہوئے عظیم الشان امورہ کا یہ خارق عادت اجتماع تیرہ صدیوں کے بزرگوں کی سازش کا نتیجہ معین اتفاقی حادثہ ہے کیونکہ یہ حقیقت اب ہزار پردوں میں چھپائے بھی چھپ نہیں سکتی کہ چودھویں صدی کے افق پر چودھویں کا چاند طلوع ہوتے ہی صداقت اسلام کے نشانوں کے گویا دریا بہنے لگے جو انشاءاللہ پندرھویں