چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 127
۱۲۷ وہی صدی مہدی کے ظہور کے لیے ماننی پڑی تا دعوئی اور دلیل ہیں تفریق اور بعد پیدا نہ ہو۔استحفہ گولڑویہ ص ۳-۳۴ طبع اول روحانی خزائن جلد ۱ ص ۱۲) اس سلسلہ میں حضرت مہدی موعود نے دنیائے اسلام کے ہر عاشق رسول کو مخاطب کر کے یہاں تک تحری فرمائی کہ :۔کہاں ہے وہ ہنچا جس کو صدی کے سر پر آنا چاہیے تھا ؟ کہاں ہے وہ سچا جس کو غلبہ صلیب کے وقت آنا چاہیے تھا ؟ کہاں ہے وہ بیچا جس کے صحبت دعوئی پر رمضان کے خسوف کسوف نے گواہی دی ؟ کہاں ہے وہ منتجا جس کی تصدیق کیلئے جاوا کی آگ نکلی ؟ کہاں ہے وہ سچا جس کے ظہور کی علامت ظاہر کرنے کے لیے یا جوج ماجوج کی قوم ظاہر ہوئی یعنی اس قوم کا ظہور ہوا جو اپنی تمام ممات میں بے بیچ یعنی آگ سے کام لیتی ہے۔اُس کی لڑائیاں آگ سے ہیں، اُس کے سفر آگ کے ذریعے سے ہیں، اُن کی ہزاروں کلیں آگ کے ذریعہ سے چلتی ہیں۔اس لئے خدا نے اپنی مقدس کتابوں میں اُن کا نام آتشی قوم معینی یا جوج ما بوج رکھا جو پانیوں کے قریب رہتے اور آگ سے کام لیتے ہیں۔