چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 113
۱۱۳ فتوے دیں گے اور بعض اہل دُول اُس کے قتل کے لیے فوجیں بھیجیں گے اور یہ تما ما نام کے مسلمان ہی ہوں گے یا الصراط السوى في احوال المهدى منه۔ناشر : امامیہ کتب خانه اندرون موچی دروازہ لاہور) مهدی موعود چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین فرزند جلیل ہیں اس لیے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی موعود کی تکفیر کے بارے میں اشارہ ہی نہیں فرمایا بلکہ اسے اپنا اسلام بھی پہنچایا جو مولی سلام نہیں تھا بلکہ اس میں در اصل مهدی موعود کو کمال شفقت اور پیار کے ساتھ یہ تسلی دی گئی تھی کہ فتنے اُٹھیں گے، منصوبے تیار کئے جائیں گے اور کفر وارتداد کے فتووں کا زور ہو گا مگر گھبرانا نہیں کیونکہ جس شخص کو محمد رسول اللہ نے سلام کہا ہے اُسے روس، امریکہ یورپ ، چین غرض کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی غیر مسلم طاقت نہ تباہ کر سکتی ہے نہ غیر مسلم قرار دے سکتی ہے۔!! وَمَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ - میرے محترم بزرگو، میرے معزز دوستو، میرے عزیز و یاد رکھو خدا کی پاک وحی اور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بشارت ہی تو تھی جس نے اُن پرفتن و مصائب ایام میں خدا کے اس بے کس اور