چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 106
1۔4 لکھتے ہیں :۔دو بعضے برآنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و نزول عبارت از ہمیں بروز است مطابق این حدیث لا مَهْدِتی الا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ (۵۴) یعنی بعض کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسیٰ کی روحانیت مہدی میں بروز (ظور) کرے گی اور حدیث میں لفظ نزول سے مراد یہ بروز ہی ہے مطابق اس حدیث کے کہ لا مهدی الا عیسی بن مریم یعنی نہیں ہے مہدی مگر عیسی بن مریم۔پر سب پیش گوئیاں چودھویں صدی کے آٹھویں سال میں پوری ہوئیں۔چنانچہ حضرت بانی احمدیت کو الہام ہوا :- مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اُس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے " " (ازالہ اوہام ص (۵۶) اس نشان کی عظمت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ مینگوریا ایک ایسے وجود کے ذریعہ پوری ہوئیں جو اس العامی انکشاف سے پہلے عقیدہ حیات مسیح پر پوری قوت سے قائم تھا۔