چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 105
۱۰۵ ترجمہ : ایک گروہ نے نزول عیسی سے ایک ایسے شخص کا طور مراد لیا ہے جو فضل و شرف میں عیسی علیہ السلام کے مشابہ ہوگا جسے تشبیہ دینے کے لئے نیک آدمی کو فرشتہ اور شریہ کو شیطان کہتے ہیں مگر اس سے مراد فرشتہ یا شیطان کی ذات نہیں ہوتی۔(ج) حضرت نعمت اللہ ولی فرماتے ہیں ۰ مهدي وقت عیسی دوران ہر دورا شہسوار می بینیم یعنی وہ مہدی بھی ہو گا اور عیسی بھی، دونوں صفات کا حامل ہوگا اور دونوں صفات سے اپنے تئیں ظاہر کرے گا۔یہ دوسرا مصر عہ مجیب تصریح پر مشتمل ہے جس سے صاف طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ خدا تعالے کی طرف سے علم پاکر عیسی ہونے کا بھی دعوی کرے گا۔(۵) علامہ میس بدی نے بھی شرح دیوان میں لکھا ہے :- روح عیسی علیه السلام در مهدی علیه السلام بروز کند و نزول عیسی این بروز است (غایۃ المقصور صال) ترجمہ و حضرت عیسی علیہ السلام کی روحانیت مہدی علیہ اسلام میں خطور کرے گی اور یہی حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہے۔(س) شیخ محمد اکرام صاحب صابری اقتباس الانوار میں